یروشلم ، 21 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی حکومت نے متفقہ طور پر داخلی سلامتی کی ایجنسی شن بیٹ کے سر براہ رونین بار کو بر طرف کرنے کی منظوری دے دی۔
بیان میں کہا گیا ہے
کہ دفتر میں مسٹر رونین بار کا آخری دن 10 اپریل کو مقرر کیا گیا ہے ، جو پہلے سے طے شدہ 20 اپریل سے پہلے ہے ، حالانکہ اگر مستقل جانشین کی تقرری ہو جاتی ہے تو وہ اس سے قبل استعفیٰ دے سکتے ہیں۔