the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

مقامی شہری خود کی لاشوں کی شناخت کیلئے رنگیں براس لٹ پہننے پرمجبور

غزہ : سرپرکفن باندھنا ہم اکثر وبیشتر یہ محاورہ سنا کرتے ہیں۔ لیکن غزہ کے شہری موت کاخوف کئے بغیرپوری دنیاکےلئے بہادری کی عظیم مثال پیش کررہے۔ غزہ کے شہری خود اپنی لاش کی شناخت کیلئے ہاتھوں میں رنگیں براس لٹ پہن رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے بے قصور شہریوں پرظلم وبربریت برقرار ہے۔ غزہ پر اسرائیلی کی جانب سے بمباری کا سلسلہ 19 ویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 6 ہزار 55 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 143 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ



رات بھر اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ میں شدید بمباری کی گئی۔اس بمباری سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں غزہ کے رہائشی نامعلوم افراد کو اجتماعی قبروں میں دفن کر رہے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے ظلم کی انتہاہےکہ بہت سے حملوں میں، لاشوں کو شناخت سے باہر تباہ کر دیا گیاہے۔اور مقامی لوگوں کو لاشوں کی شناخت کرنے میں کافی دشواری ہورہی ہے۔

اب فلسطینی خاندان ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں کہ اگر وہ اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے تو اپنے ارکان کو لاش کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔ بتایاجارہاہے کہ غزہ کے بعض خاندان شناختی رنگین براس لٹ استعمال کر رہے ہیں، اس امید پر کہ اگر وہ مارے گئے تو اپنے پیاروں کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔اور یہ شعر غزہ کےمظلومین کی عکاسی کرتاہے

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے 

دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.