یروشلم،30 اپریل (رائٹر) اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اسرائیلی فوج نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے واقعہ میں دو شخص جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں دراندازی کی كوشش کر رہے تھے۔ فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور زخمی دوسرے شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔
دوسرے واقعہ میں دو افراد سرحد پر لگی جالیوں کو پار کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اسرائیلی
فوجیوں پر دھماکہ خیز مادہ پھینکے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج و مظاہرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک گزشتہ ایک ماہ میں 42 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے اور فائرنگ میں تقریباً 2000 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
خیال رہے اسرائیل غزہ سرحد پر ہر جمعہ کو اسرائیل میں رہ رہے فلسطینی مہاجرین اور ان کی اولاد کی واپسی کے لئے دباؤ بنانے کے لئے مظاہرہ کرتے ہیں۔
رائٹر،اظ