: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
غزہ، یکم جولائی (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو رہا کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں حراست میں لیے گئے 55 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے جس میں الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ محمد ابو سلمیہ کو اسرائیلی فوج نے
گزشتہ برس نومبر میں الشفاء اسپتال پر چھاپے دوران حراست میں لیا تھا جنہیں اب چھوڑ دیا گیا ہے اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس اسپتال کی سہولیات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے اور اس نے اسپتال کو ایک ٹنل کی شکل دی ہوئی ہے تاہم ابو سلمیہ اور اسپتال کے دیگر اسٹاف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔