تل ابیب/19فروری(ایجنسی) اسرائيلی پوليس نے ايک کميونيکيشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست ميں لے ليا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بد عنوانی کے اس نئے کيس کا تعلق بھی امکاناً وزير اعظم بنجامن نيتن ياہو سے ہے۔ ميڈيا پر
نشر ہونے والی رپورٹوں کے مطابق پوليس کو شبہ ہے کہ 'بيزک' نامی اس گروپ کو رعائتيں دی گئی تھيں اور اس کے بدلے ميں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارہ پر نيتن ياہو کے بارے ميں مثبت خبريں چلائی گئيں۔ اسرائيلی وزير اعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کيسز کی تحقيقات جاری ہيں جبکہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہيں۔