واشنگٹن، 5 مئی (رائٹر) اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لۓ ہونے والے انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذرائع نے آج اس بارے میں اطلاع دی۔
سلامتی کونسل میں مغربی یورپی اور دیگر علاقائی گروپوں کو مختص دو نشستوں کے لئے، اسرائیل، جرمنی اور بیلجیم کے
درمیان ایک مضبوط مقابلہ تھا۔ کامیابی کے کم امکانات کو دیکھ کر اسرائیل نے اپنا نام واپس لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی کونسل کے پانچ عارضی ارکان کے انتخابات کے لئے اگلے مہینے 193 رکن والی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی ۔ منتخب اراکین کی میعاد 2019-2020 تک دو سال کے لئے ہوگی۔
رائٹر۔ ع ا۔