ڈبلن، 15 نومبر (یو این آئی) آئرلینڈ کی اپوزیشن رہنما میری او مکڈونلڈ نے اپنی حکومت سے اسرائیل کو بین الا قوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
میری لو مکڈونلڈ نے پارٹی کی سالانہ تقریب میں آئر لینڈ میں تعینات فلسطینی سفیر کا خیر مقدم
کیا اور فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جارہا ہے۔ انہوں نے آئرش حکومت سے اسرائیل کو بین الا قوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔