تل ابیب، 25 مارچ (ایجنسی) اسرائیل کے وسط میں واقع تل ابیب کے شمالی علاقے میں واقع ایک گھر میں پیر کو ہونے والے راکٹ حملہ میں آگ لگنے کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہو
گئے۔ ایمر جنسی ہیلتھ سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع شیرون کی ایک بستی میں علی الصبح 5:22 بجے راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں زخمی ہونے والے چھ مقامی افراد کا علاج کیاجارہاہے۔