شام/10فروری(ایجنسی) اسرائیلی فضائیہ کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ شام کی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ طیارہ شامی دفاعی فائر کا نشانہ بنا۔ طیارہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مبینہ ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دس فروری کو ایک
ڈرون کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹرسیپٹ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا یہ بھی موقف ہے کہ تباہ کیا گیا ڈرون مبینہ طور پر ایرانی کنٹرول سسٹم کی نگرانی میں تھا اور اُس نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔ ایف سولہ جنگی طیارے کا ملبہ شمالی اسرائیل کے علاقے وادی جیزریل میں گرا۔ اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔