لندن، 3 جنوری (یو این آئی) اسرائیل مخالف تحریک " ناتوری کارتا" کے سینيئر رکن نے یہودیوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیل کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائيل، یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ جو لوگ نسلی تصفیہ کرتے اور اس کا جواز پیش کرتے ہيں وہ یہودی نہیں ہیں ارنا کی رپورٹ کے مطابق الہنان بک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے: " آج اسرائیل یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے یعنی اگر آپ پوری دنیا میں گھومیں تو آپ کو یہودیوں کے لئے صرف ایک ہی جگہ غیر محفوظ ملے گی اور وہ جگہ اسرائيل ہے۔
انہوں نے
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسرے ملکوں میں یہودی پوری طرح سے امن وامان میں زندگی گزار رہے ہیں کہا: اسرائیل میں ہر یہودی بچے کو ہتھیار چلانا آتا ہے تو کیا اس صورت حال کو امن وامان کی صورت حال کہا جاتا ہے ؟ اس طرح کی جگہ یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔ اس یہودی دینی رہنما نے مزید کہا: صیہونی ہر بار یہی دعوی کرتے ہیں کہ مسلمان، تمام یہودیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور سمندر میں غرق کر دینا چاہتے تے ہیں ہیں لیکن جسے ذرہ برابر بھی معلومات ہے اسے پتہ ہے کہ ہمیں اسلامی ملکوں میں کوئی مسئلہ نہیں۔ یہودیوں کو بہت سے ملکوں میں پریشان کیا گیا ہے لیکن وہاں بھی ہمیں پناہ دینے والے مسلمان ہی تھے۔