اقوام متحدہ، 27 اپریل (رائٹر) اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے آج کہا کہ ایران نے کم از کم 80 ہزار شیعہ لڑاکوں کو بھرتی کیا ہے جنہیں دمشق سے پانچ میل دور واقع ایک تربیتی مرکز میں تربیت دی جارہی ہے ۔
اسرائیلی سفیر نے ایک نقشہ کی مدد سے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق سے پانچ میل کی دوری پر ایک
ٹریننگ سینٹر قائم کیا ہے جہاں شیعہ لڑاکوں کو تربیت دی جاتی ہے۔
مسٹر ڈینی نے کہا کہ شام میں 80 ہزار سے زائد شیعہ لڑاکے ایران کے کنٹرول میں ہیں اور ان کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی مرکز میں شیعہ لڑاکوں کو شام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پرتشدد سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ٹریننگ دی جاتی ہے۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0821