نئی دہلی/ 15 جنوری(ایجنسی) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہندوستان کے دورہ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے نئے دور کاآغاز بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر نیتن یاہو نے آج صبح یہاں راشٹر یہ پتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان خیالات کا اظہارکیا۔
اپنے دورے کے سرکاری پروگرام کے شروع میں مسٹر نیتن یاہو اپنی بیوی سارہ نیتن یاہو کے ساتھ راشٹریہ بھون کے صحن میں پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔