غزہ، 3 نومبر (یو این آئی) جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود اسرائیل 28 دنوں سے غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کے سبب غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 227 ہو گئی۔
غزہ میں وزارت
صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 166 ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 227 تک پہنچ گئی اور جان کی بازی ہارنے والوں میں 3 ہزار 826 بچے اور 2 ہزار 405 خواتین تھیں۔