تل ابیب، 21 جنوری (ذرائع) اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلوی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 6 مارچ کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کو آئی ڈی ایف کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد
مستعفی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 مارچ تک وہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کی تحقیقات مکمل کریں گے اور آئی ڈی ایف کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کریں گے۔
'ٹائمز آف اسرائیل' کے مطابق آئی ڈی ایف کے سربراہ نے اپنے استعفیٰ خط میں لکھا، 'گزشتہ چار دہائیوں سے اسرائیل کی حفاظت کا مشن میری زندگی کا محرک رہا ہے۔