: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یروشلم، 18 جنوری (یو این آئی) اسرائیلی حکومت نے ہفتہ کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد غزہ پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے مقصد سے جنگ بندی معاہدے کو منظوری دے دی۔
یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 24 وزراء نے اس کے حق میں اور آٹھ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہو
گا۔
معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت غزہ میں قید تین اسرائیلی خواتین اور 95 فلسطینی قیدیوں کو اتوار کو رہا کیا جائے گا۔
چینل 12 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اجلاس میں کہا کہ انہیں امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی روکی ہوئی سپلائی ایک بار جب وہ اقتدار سنبھالیں گے تو اسے جاری کر دیں گے۔