مکہ مکرمہ، 20 اپریل (یو این آئی ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کئی برسوں بعد سعودی عرب کے دورے پر مکہ پہنچ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں
انہیں سعودی عرب کے شہر مکہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے وفد میں حماس کے سابق سیاسی سر براہ خالد مشعل بھی شریک ہیں۔