نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست کو ہونے والے انتخابات میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے عہدے کی امیدوار اور معروف وکیل ستیہ صدیقی نے اسلامک کلچرل سنٹر کو ملک کا اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شان کو دوبالا کرنا ہم سب کا فرض ہے
انہوں نے کہا کہ اسلامک کلچرل
سنٹر کی پہچان صرف ہندوستان میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کی شناخت ہے بیرون ملک سے آنے والے سرکردہ افراد،وزراء اور سربراہان حکومت اسلامک سنٹر میں آکر اپنی موجودگی درج کراتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بہت اہم بات ہے کہ ہم لوگوں نے ذاتی مفاد کے پس منظر میں اس کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور نہ ہی سنٹر کی اہمیت کا کوئی خیال کیا۔