دوبئی، 11 ستمبر:- شمالی افغانستان کے جاوزجان صوبے سے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) اور طالبان کے دہشت گردوں نے 35 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آئی ایس اور
طالبان دونوں نے صوبہ کے کوش ٹیپا اور رخاب اضلاع کے بیچ راستوں پر چوکیوں کی تعمیر کی ہے۔
دونوں دہشت گرد تنظیم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔