بغداد ،29دسمبر:-عراقی حکام نے کردستان کے خطے میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی کو فروری تک بڑھا دیا ہے۔
کردستان میں ستمبر کے آخر میں آزادی کے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بغداد حکومت نے یہ پابندی عائد کی
تھی۔
عراق کے نیم خود مختار خطے کردستان کی راجدھانی اربیل کے ہوائی اڈہ کے حکام نے بتایا کہ بغداد حکومت نے اس پابندی میں فروری کی 28 تاریخ تک کی توسیع کر دی ہے، جبکہ اس دوران داخلی مسافر پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔