موصل، 29 جون (رائٹر) شمالی عراق کے شہر موصل میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ آٹھ مہینے کی جدو جہد کے بعد امریکی حمایت یافتہ عراقی فوجی دستوں نے آج شہر کی تاریخی النوری مسجد پر قبضہ کرلیا جس کو حال ہی میں داعش کے
جنگجوؤں نے دھماکہ کرکے منہدم کردیا تھا۔
یہ اطلاع عراقی فوج کے ایک بیان میں دی گئی ہے۔
یہ وہی تاریخی جامع مسجد ہے جہاں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے اپنی خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا