واشنگٹن / نیویارک، 10 مئی (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 2015 کے ایران جوہری معاہدہ سے الگ ہونے کے ایک دن بعد ایران کی جیلوں میں قید امریکی شہریوں کے خاندانوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے شمالی کوریا کی جیل میں بند تین امریکی شہریوں کے ساتھ ملک واپس لوٹنے پر ان خاندانوں نے یہ اپیل کی ۔ غور طلب ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کے خاتمہ پر مذاکرات کا حامی ہے۔
امریکہ اور ایران کے
کشیدہ تعلقات کو کل اس وقت ایک اور بڑا دھچکا لگا جب امریکی صدر نے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے امریکہ کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔
امریکی انتظامیہ نے ایران کی جیلوں میں بند امریکی قیدیوں کے موضوع پر مذاکرات شروع کرنے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اگرچہ امریکی انتظامیہ بار بار ان کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
ایران نے 2016 سے کم از کم سات امریکی شہریوں یا مستقل باشندوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کیا ہوا ہے جن میں سے صرف ایک کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔
رائٹر،اظ