ویانا، 23فروری (رائٹر) اقوام متحدہ کی نیوکلیئر واچ ڈاگ انٹرنیشنل ایٹومک اینرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہاکہ ایران 2015میں بڑے ممالک کے ساتھ کئے گئے نیوکلیائی سمجھوتہ کی شرائط کے مطابق ہی اپنے ایٹمی پروگرام کو چلا رہا ہے۔
خبررساں ایجنسی رائٹر نے کل یہ اطلاع دی کہ آئی اے ای
اے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے معاہدہ کے مطابق یورینیم ذخیرہ اندوزی کی افزودگی کی حد کو پار نہیں کیا ہے اور یورینیم کو طے شدہ حد 3.67فیصد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی نہیں کی۔
خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کے گئے ایٹمی معاہدہ کو نقص والا مانتے ہوئے اس کی سخت مذمت کرچکے ہیں۔