تہران، 22 جون (یو این آئی) ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی اگست میں اپنا عہدہ سبنبھالیں گے لیکن ان کی راہ آسان نہیں ہے، جہاں ان کے راستے میں جوہری توانائی معاہدے ہیں، وہیں اقتصادی پابندی کی وجہ سے ایرانی معیشت کو پٹری پر لانا اور
امریکہ سمیت یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے منتخب صدر ابراہیم رئیسی کو آنے والے عرصے میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
ان میں نمایاں ترین چیلنج بوجھ سے لدی اقتصادی صورت حال ہے۔