تہران/11جولائی(ایجنسی) ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں ۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔