نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے دہلی میں دی گئی کلین چٹ پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ تمام شیل (فرضی) کمپنیوں کے مالک جین نے خود 16.39 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ آمدنی قبول کی ہے، پھر مسٹر کیجریوال انہیں کس بنیاد پر پناہ دے رہے ہیں۔
بی جے پی کی
سینئر لیڈر اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے کل ایک "بدعنوان شخص" کو کلین چٹ دے دی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ مسٹر ستیندر جین کے خلاف تمام الزامات حقائق سے دور ہیں۔ چونکہ مسٹر کیجریوال نے مسٹر ستیندر جین کو عوامی عدالت میں بری کردیا تھا۔ تو آج وہ کچھ سوال کرنے پر مجبور ہیں۔