نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) خواتین اور اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی منگل کو ممبئی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور مغربی خطوں کے متعلقین کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی مہاراشٹر ، راجستھان ، گوا ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، دادرہ اورحویلی اوردمن اینڈ دیو کی ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ حال ہی میں شروع کئے گئے تین مشن -پوشن2.0 ، وتسلیہ اور شکتی کے زیادہ سے زیادہ اثرکو یقینی بنانے کے لئے خواتین اوراطفال کی ترقی کی وزارت نے ملک کے ہرعلاقے میں ریاستی حکومتوں اورفریقوں کے ساتھ سلسلہ وار زونل مشاورت شروع کیاہے ۔اس سلسلے میں ممبئی میں یہ چوتھی زونل میٹنگ ہے ۔ اس طرح کی پہلی میٹنگ 2اپریل کو چنڈی گڑھ میں ، 4اپریل کو بینگلورو اور تیسری میٹنگ 10اپریل 2022کو گواہاٹی میں منعقد ہوچکی ہے ۔
خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانا اور ان کا تحفظ جو
ہندوستان کی آبادی کا 67.7 فیصد ہیں اور محفوظ ماحول میں ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ملک کی پائیدار اور مساوی ترقی کے لئے بہت اہم ہیں اسی طرح تبدیلی والی اقتصادی اورسماجی تغیرات کے لئے بھی بہت اہم ہیں ۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حال ہی میں وزارت کی 3 اہم امبریلا اسکیموں کو منظوری دی ہے جن کو مشن موڈ میں لاگو کیا جائے گا، یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن وتسلیہ۔ یہ 3 مشن 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت، 2021-22 سے 2025-26 کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ امبریلا مشن کے تحت چلنے والی اسکیمیں مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیمیں ہیں جو لاگت کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ لاگو کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کا اشتراک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔