نئی دہلی/3اپریل(ایجنسی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے فرضی خبریں دینے پر صحافیوں کی منظوری ختم کرنے سے متعلق اعلان آج واپس لے لیا۔
وزارت نے یہ اعلان کل
رات جاری کیا تھا جس کے خلاف صحافی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا تھا۔
اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ان رہنما اصول سے متعلق پریس ریلیز واپس لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ معاملہ پریس کونسل آف انڈیا پر چھوڑ دیاجانا چاہئے ۔