واشنگٹن،7اکتوبر(رائٹر)ایران نے دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ سال2015میں نیوکلیائی معاہدہ پر امریکہ کے ذریعہ سوالیہ نشان لگائے جانے کے درمیان اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگراموں پر پیدا ہوانے والی کشیدگی کوکم کرنے کیلئے بات چیت کا خواہشمند ہے۔
اس سے قبل امریکہ کی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے
ایران پر نیوکلیائی معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ’بکواس‘ اور بیکار قرار دیا تھا،اور کہا تھا کہ سابق صدر براک اوبامہ کے دور میں ہوئے اس معاہدہ کو کبھی بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے رد عمل میں ایران نے کہا تھا کہ وہ اپنی سلامتی کیلئے بیلسٹک میزائلوں کی صلاحیت بڑھانے کی سمت میں کام جاری رکھے گا۔