: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تہران، 10 مارچ (ذرائع) ایران اور سعودی عرب نے برسوں پرانے تنازع کو بھلا کر ایک نئی شروعات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں مسلم ممالک نے دو ماہ میں سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ دونوں ممالک نے چین کے
دارالحکومت بیجنگ میں بیٹھ کر امن مذاکرات کیے تھے جس کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی IRNA کی معلومات کے مطابق مذاکرات کے نتیجے کے مطابق ایران اور سعودی عرب آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات شروع کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے سفارت خانے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔