واشنگٹن، 28 جولائی (رائٹر) امریکہ نے ایران کی جانب سے آج کئے گئے راکٹ ٹیسٹ کو اشتعال انگیز سرگرمی اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وہیں ایران نے کہا ہے کہ خلائی پروگرام کے تحت اس راکٹ کا ٹیسٹ کیا
گیا ہے جس سے خلا میں سیٹلائٹ نصب کیا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان هیتھر نیرٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، "ہم اس راکٹ ٹیسٹ کو ایران کے بیلسٹک میزائل منصوبہ میں اضافے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے معاہدے کے خلاف ہے۔