تہران،یکم مئی (اسپوتنك) ایران نے لبنان کے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے اور اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے جرمنی کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوي نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جرمنی کی حکومت کا فیصلہ لبنان کی حکومت
اور لوگوں کے لئے مکمل طور پر توہین امیز ہے کیونکہ حزب اللہ وہاں کی حکومت اور پارلیمنٹ کا ایک سرکاری اور جائز جز ہے ۔
اس سے قبل دن میں جرمنی کی وزارت داخلہ کے ترجمان سٹیو آلٹر نے کہا کہ وزیر ہارسٹ سیہوفر نے ملک بھر میں لبنانی حزب اللہ تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ۔