نئی دہلی، 8جنوری (یو این آئی) ایران کے کئی طرح کے چیلنجوں سے گھرے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اےران کلچرل ہاوس کے کونسلرڈاکٹر فریدالدین فرید عصر نے کہاکہ ایران دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کے نشانے پر رہا ہے ۔
یہ بات انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک پر یس کا نفرنس میں کہی۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ایران کے شہر کرمان قاسم سلے مانی کے مقبرے پر ان کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبول عام جنرل تھے اور
انتہائی سادگی کے ساتھ زندگی گزار نے والے اور عوام میں بے پناہ مقبولیت کے حامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے بم دھما کے یہ ثابت کرتے ہیں ایران کس طرح دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پرے والزام لگا یا جاتا ہے کہ ایران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہے جب کہ قاسم سلیمانی کی شہادت اور حالیہ دنوں میں ایک جنرل کی شہادت اور کرمان میں بم دھماکے اور دیگر دھما کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ ایران کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے بلکہ خود ہشت گردی کا شکار ہے۔