ذرائع:
نئی دہلی: اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے
ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "کئی میزائل ہمارے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گرے اور جنوب میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فضائیہ کے طیاروں نے دس سے زیادہ کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈرونز کو سرحد کے باہر روکا۔