ایران/2فروری(ایجنسی) ایرانی حکام نے رواں ہفتے کے دوران پبلک مقامات پر حجاب نہ کرنے پر کم از کم انتیس خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان خواتین نے ایک پراپیگنڈا مہم کے زیر اثر حجاب اتارا تھا۔ ایران کی نیم سرکاری
نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ پراپیگنڈا مہم غیر ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں نے شروع کر رکھی ہے۔ حجاب ختم کرنے کی مہم گزشتہ برس دسمبر سے شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد خواتین اور نو برس سے زائد عمر کی لڑکیوں کو لازمی طور پر سر ڈھانپنا اور لمبا کوٹ یا عبایہ پہننا ہوتا ہے۔