the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو، 16 جولائی (یو این آئی) آئی پی ایس افسر ڈی روپا نے ٹوئیٹر پر بی جے پی لیڈر بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کرناٹک پولس کی بے عملی پر تنقید کی۔
ٹوئٹر پر وارنٹ گرفتاری کے کاغذات منسلک کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ کو بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کو اپنے پیغام میں کہاکہ ’’سر، بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالت نے سال 2019 میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اب تک ان کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس عدالت کو بتا رہی ہے کہ وہ مفرور ہے جبکہ وہ کل تک کارپوریشن کا چیئرمین تھے۔ براہ کرم اس معاملے کو دیکھیں۔"
انہوں نے ہیرا پھیری کے سلسلے میں مسٹر شیٹی کے خلاف چھ صفحات کی شکایت بھی منسلک



کی۔
ایک اور ٹوئٹ میں آئی پی ایس روپا نے کہا کہ وارنٹ کے بعد بھی گرفتار نہ ہونے پر پولیس تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 166، 166 اے، 166 بی کے تحت قابل سزا ہے۔
واضح رہے کہ محترمہ روپا فی الحال کرناٹک ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر ہیں اور مسٹر شیٹی کو بی جے پی حکومت نے اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
ان پر آئی پی ایس افسر کا الزام ہے کہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے بغیر کوئی رقم ادا کیے کارپوریشن کے شوروم سے فن پارے لیے ہیں۔
اس سے پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں مسٹر شیٹی میٹنگ کے دوران خود کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اور روپا کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ روپا نے چیف سکریٹری سے ان کے خلاف شکایت درج کرنے کو کہا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.