نئی دہلی 10 نومبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور دیگر ملزمان کو تفتیش سے متعلق دستاویزات دکھانے کی اجازت دینے والے خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج دینے والی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی
درخواست بدھ کو خارج کردی۔
جسٹس مکتا گپتا نے سی آر پی سی کی مختلف دفعات اورسپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو تفتیش سے متعلق دستاویزات دیکھنے اوراس کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کا حق ہے۔
انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔