نئی دہلی/4 جولائی(ایجنسی) ہائی پروفائل INX میڈیا کیس میں اندرانی مکھرجی نے سرکاری گواہ بننے کی مانگ کی، جسے عدالت نے قبول کرلیا ہے، اندرانی مکھرجی نے خود اس معاملے میں سرکاری گواہ بننے کی مانگ کے لیے کورٹ میں عرضی ڈالی تھی، اندرانی مکھرجی آئی این
ایکس میڈیا کی سابق ڈائریکٹر ہے ، آپ کو بتادیں کہ اس کیس میں سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم بھی شامل ہے-
اس سے پہلے بدعنوانی کے اس کیس میں اندرانی کے سرکاری گواہ بننے کی عرضی کو سی بی آئی کی حمایت ملی تھی، سی بی آئی کی عدالت ہے کہ اس سے کیس میں ثبوتوں کو مضبوطی ملے گی-