: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ کشمیر، خاص طور پر وادی میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں اور خطے میں جلد ہی انٹرنیٹ خدمات شروع کر دی جائیں گی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں کسی بھی تھانہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ نہیں ہے۔ صرف کچھ تھانہ علاقوں میں رات آٹھ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک کچھ پابندیاں نافذ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں حالات تیزی سےمعمول پر
آرہے ہیں۔ خطے میں موبائل فون سروس شروع کر دی گئی ہے انهوں نے کہا کہ حکومت مانتی ہے کہ انٹرنیٹ سروس کافی اہم ہے لیکن ملک اور شہریوں کی حفاظت اس سے بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے۔ وادی میں پڑوسی ملک اور دیگر عناصر کی سرگرمیوں سے سبھی واقف ہیں لہذا انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی گئی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی سفارشات کے مطابق انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس پابندی کو مقامی انتظامیہ کی سفارش پر ہٹا لیا جائے گا۔