چنڈی گڑھ ، 8 اگست (یو این آئی ) نوح ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو 11 اگست کی رات 12 بجے تک
بڑھا دیا ہے۔
ریاستی
محکمہ داخلہ کے سکریٹری ٹی وی ایس این پرساد نے منگل کو یہاں اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق ضلع نوح میں موبائل انٹر نیٹ ، ایس ایم ایس اور تمام ڈونگل سروسز وغیرہ بند رہیں گی۔