نئی دہلی/8مارچ(ایجنسی) خواتین پر تشدد اور ان کے ساتھ زیادتیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ بین اقوامی یوم خواتین کے موقع پر پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ خواتین کے تعلق سے اپنا ذہن بدل کرہیں گے ۔
معاشرے میں خواتین کی کردار کی ستائش پر راجیہ
سبھا میں بحث کی تکمیل کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے خواتین بل کو قانون میں بدلنے کی وکالت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں کسی ریزرویشن کے بغیر بھی خواتین نے ترقی حاصل کی ہے۔
محترمہ سوراج نے کہا کہ 'میں نے خواتین کے لئے ریزرویشن بل کی منظوری کی ہمیشہ تائید کی ہے باوجودیکہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریزرویشن کے بغیر بھی ہندوستانی خواتین نے ترقی کی ہے ۔