نئی دہلی، 03 فروری (یواین آئی) ہندوستان نے کسان تحریک کے سلسلے میں معروف بین الاقوامی شخصیتوں کے تبصرے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ایسی تحریکوں کو ہندوستان کی جمہوری سیاست کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے اور کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے حقائق کو پہلے سمجھنا چاہئے وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کی
پارلیمنٹ نے بحث و مباحثے کے بعد زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے قوانین نافذ کئے ہیں۔
یہ اصلاحات کاشتکاروں کے لئے مزید اختیارات اور مارکیٹ تک براہ راست رسائی کو یقینی بناتی ہیں اور معاشی طور پر منافع بخش زراعت کی راہ بھی ہموار کرتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے کچھ حصوں کے کسانوں کے ایک چھوٹے سے طبقوں کو ان اصلاحات پر کچھ اعتراض ہے۔