نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی)
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انو پر یہ پٹیل نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں صحت سے متعلق اکثر ابھرتے خطرات کے لیے عالمی صحت کی حفاظت کے لیے مضبوط تیاری، جدید نگرانی اور اچھی طرح سے
مربوط
بین الاقوامی میکانزم کی ضرورت ہے پیر کو ہند ۔ بحر الکاہل خطے کے لیے وبائی امراض کی تیاری پر کواڈ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان عالمی و با سے نمٹنے کی تیاریوں اور کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔