the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 29 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ائیر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔
این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔
اس سے قبل نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت



گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بعدازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔
اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.