: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں، 6 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ قومی ریلوے نیٹ ورک میں جموں وکشمیر کا انضمام ہندوستانی ریلوے کو کارکردگی، رفتار اور مسافروں کے تجربے میں عالمی رہنما میں تبدیل کرنے کی طرف ایک یادگار قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریلوے لنک ( یوایس بی آرایل) پروجیکٹ ایک تاریخی کامیابی ہے جو ہندوستان کی انجینئر نگ کی مہارت کا مظہر ہے۔
وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار پیر کو ورچوئل موڈ کے ذریعے نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کرنے کے بعد
اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اس کو جموں و کشمیر کی کنیکٹیو بیٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا: قومی ریلوے نیٹ ورک میں جموں و کشمیر کا انضمام ہندوستانی ریلوے کو کار کردگی، رفتار اور مسافروں کے تجربے میں عالمی رہنما میں تبدیل کرنے کی طرف ایک یاد گار قدم ہے ۔ انہوں نے کہا: اودھم پور - سری نگر ۔ بارہمولہ ریلوے لنک ( یوایس بی آرایل) پروجیکٹ ایک تاریخی کامیابی ہے جو ہندوستان کی انجینئرنگ کی مہارت کا مظہر ہے ۔