حیدر آباد 9 مئی (یو این آئی) گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے شہر حیدر آباد کے نواحی علاقہ باچو پلی کی ایلما کالونی میں دیوار گرنے کے واقعہ کے بعد چوکسی اختیار کی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ
روز نے ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں کو حیدر آباد میں خستہ حال مکانات کا سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
رونالڈ روز نے ٹاؤن پلاننگ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بارش کے دوران کسی بھی حادثہ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔