نئی دہلی، 30دسمبر (یو این آئی) صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے کووڈ انفیکشن شرح میں اضافہ کے مدنظر دہلی، ہریانہ، تملناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک اور جھارکھنڈ کو کوڈ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ اور نگرانی میں اضافہ کرنے کے احکامات
دیئے ہیں۔
مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعرات کو ان ریاستوں کے انڈر سکریٹریوں کو الگ الگ تحریر کئے خطوط میں کہا کہ کووڈ انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہونا تشویش کا موضوع ہے۔
اس کو روکنے کے لئے تمام ریاستوں کو فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئیں۔