حیدرآباد، 29/ دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ریاست میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کروانے کے سلسلہ میں اہم فیصلہ دیا ہے۔
اس نے پرنسپال سکریٹری کی سطح کے عہدیداروں
کوہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی الیکشن کمشنرنماگڈہ رمیش کمار سے اندرون تین دن ملاقات کریں۔
دوسری طرف ریاستی حکومت کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے سبب ان انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔