the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/ حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی)بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر دہلی کے تلنگانہ بھون میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دھرنے میں حصہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے لئے دہلی میں وزیراعلی چندرشیکھرراو کے احتجاج کو دیکھ کر دکھ ہوتاہے مرکزی حکومت کواس پر شرم کرنی چاہئے۔اگرمرکزی حکومت پورے ملک سے دھان کی خریداری کی یکساں پالیسی پر عمل نہیں کرے گی تو اس سے



کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہورہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت، ہندووں اور مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے احتجا ج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ربیع کے سیزن میں پورے دھان کی خریداری کرنے کی مانگ کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.