: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 04 ستمبر (یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے مال برداری کی لاگت کو کم کرکے معیشت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انوویشن کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے پیر کو یہاں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور نیشنل ہائی ویز اینڈ
انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے علاقائی افسران کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ ملک کی معیشت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، لاجسٹکس کے اخراجات، روزگار پیدا کرنا، نقل و حرکت کو فروغ دینے اور عوامی نقل و حرکت کی خدمات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے انوویشن کی ضرورت ہے اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔