the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 7 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات کو مد نظر اختراع کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور اس اختراع کے ذریعے خود کفیل ہندوستان کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے 51 ویں سالانہ کانووکیشن میں طلبا کو مستقبل کی نیک خواہش دیتے ہوئے انوویشن کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس بحران نے دنیا میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ کورونا کے بعد دنیا بہت مختلف ہونے جارہی ہے اور اس میں ٹکنالوجی ایک بڑا کردار ادا کرے گی۔ کورونا نے ہمیں بہت کچھ سکھایا۔ اس نے یہ بھی سکھایا کہ عالمگیریت تو ضروری ہے ، لیکن اس کے



ساتھ خود کفیلی بھی ضروری ہے۔ آتم نربھر بھارت مہم ہمارے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع سے متعلق ہے تاکہ وہ اپنی ایجادات سب کے سامنے پیش کرسکیں۔ موجودہ دور میں نوجوان اختراع کے ذریعہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ آج ملک میں اپنی ضروریات اور مستقبل کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے یکے بعد دیگرے فیصلے کیے جارہے ہیں ، پرانے اصولوں میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار زراعت کے شعبے میں نئی ​​تلاش اور نئے اسٹارٹ اپس کے اتنے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ پہلی بار خلائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی راہیں کھلی ہیں۔ دو دن پہلے ہی بی پی او سیکٹر میں ایز آف ڈوئنگ کے لئے بھی ایک بڑی اصلاح کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.